بہترین گفتفگو کرنے کا طریقہ سیکھیں آسان ٹپس

How to Improve communication Skills in Urdu

Communication Skills In Urdu

Communication skill کہنے کو تو دوالگ الگ الفاظ ہیں۔لیکن اگر یہ دونوں الفاظ Communication Skills  ایک ساتھ مل جایئں تو یہ انسان کی زندگی پربڑا گہرا اثر رکھتے ہیں۔ یعنی انسان کی کامیابی کا راستہ طے کرتے ہیں۔

اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ زندگی میں کامیاب ہوں اپنی محنت سے اپنےنام کا لوہادنیا میں منوانا چاہتے ہیں۔چاہےآپ کسی بھی جگہ کام کرتے ہوں اگرآپ کی Communication Skill اچھی ہے تو آپ ایک کامیاب انسان ہیں۔

یہ ضروری نہیں کے اگر آپ طالبعلم ہیں یا کہیں کام کرتے ہیں تب ہی آپ کی Communication skill اچھی ہوں ۔بلکہ اپ کو ہمیشہ اپنے اخلاق اور اپنی Communication skill پر کام کرتے رہنا چاہے.

لیکن بہیت سے اسے لوگ ہیں جو اپنی Communication skill کو بڑھنا تو چاہتے ہیں لیکن ان کو سمجھ نہیں آتی کے وہ اس کمی کو دور کیسے کریں۔

تو چلے جان لیتے ہیں کے اپ اپنے کام کے دوران ہی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اپنی Communication skill کو کیسے بڑھا سکتے ہیں

سوچنا اور سمجھنا

ایک کہاوت ہے کہ اچھا پڑھنے والا ہی اچھا لکھ سکتا ہے۔اور ایک اچھا سننے والا ہی اچھا بول سکتا ہے اس لئے ہمیشہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سامنے والے شخص کی بات غور سے سنیں کسی بھی انسان سے بات کرتے ہوئے اپنی آنکھیں نیچے نہیں کریں۔بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سامنے والے کی عزت نہیں کررہے بلکہ اگر بات کرتے ہوئےآپ ایسا کرتے ہیں ادھراُدھر دیکھتے ہیں تو دوسرا شخص سمجھ جائے گا

کہ اپ بات کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے جس سے آپ کی شخصیت پر برا اثر پڑے گا

جو بھولوں اس پر یقین رکھو

کسی بھی انسان سے بات کرنے سے پہلے آپ کو پتہ ہونا چاہیئےکہ اس کا Communication skill لیول کیا ہے۔  وہ کیسی طبیعت کا مالک ہے جس سے آپ کو پہلے ہی پتہ ہوگا اس کے ساتھ بات کیسے کرنی ہےاور اس کو کیسے ڈیل کرنا ہے۔ گفتگو کرتے وقت ایک بات یاد رکھیں بات کرتے وقت جو اپ کسی سے کہتے ہیں اس پر پورا یقین رکھیں بار بار اپنی بات کو نہ بدلیں اس لیے پہلے  ہی سوچ سمجھ کر بولیں جس سے دوسرے شخص آپ سے بہت متاثر ہوگا او رآپ کی عزت کرے گا

ہمیشہ کچھ نیا سیکھیں

اپکو ہمیشہ اپنی Communication skill کو اپڈیٹ رکھنا چاہے ایسا کرنے کا سب سے اسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے علم میں اضافہ کریں۔ علم میں اضافے کیلئے اپ ٹی وی میگزین روز کا اخبار پڑھ سکتے ہیں لیکن آج کل کے دور میں کسی کے پاس اتنا وقت کہاں تواپ یہ کام اپنے موبائل کے ذریعے کر سکتے ہیں سوشل میڈیا پر آج کل دنیا کی ہر چیز دستیاب ہے.

ٹیوٹر اور فیس بک پر ایسے پیجزکو فالو کریں جس اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا یہ سب کچھ آپ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے بھی کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے علم میں اضافہ ہوگا اور آپ اس بات سے بھی آگاہ رہیں گے کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے جسے کسی کے ساتھ بھی کیسی بھی صورتحال دیکھ کر بات کر سکتے ہیں

بات کرنے کا طریقہ

Communication skill میں بات کرنے کا طریقہ بہت اہم ہوتا ہے آپ کے بات کرنے کے انداز سے ہی سامنے والا شخص متاثر ہو سکتا ہے ہمیشہ یاد رکھیں جب سامنے والا شخص بات کر رہا ہوتواس کی مکمل بات سن کر کے ہی بولیں۔ چھوٹی چھوٹی بات کرنے کی بجائے سیدھا سیدھا جو آپ چاہتے ہیں وہ بولیں۔ ایسا کرنے سے آپ ذہنی طور پر ٹھیک رہیں گی .

وہ اپ دوسرے شخص کو بھی مطمئن کر پائیں گے۔ بات کرتے وقت اپنے لہجے میں بھی بہتری لایئں اتنا آہستہ بھی ن بولیں کہ دوسرا آپکو سن ہی نہ پائے اور نہ اتنا تیز کے سامنے والا اپکی بات کو آرام دہ محسوس نہ کرے۔کسی بھی انسان چاہے وہ آپ کا اپنا ہو یا اجنیبی اس کے ساتھ نرمی سے بات کریں جس سے آپ کی شخصیت دوسروں کے لئے متاثر کن ثابت ہوگی

دکھاوا مت  کریں

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جن لوگوں کی Communication skill بہت اچھی بھی ہو تووہ چھوٹی چھوٹی بات پر بہت زیادہ show of  کرتے ہیں ۔اور اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر محسوس کروانے کی کوشش کرتے ہیں ہمیشہ یاد رکھیں اگر آپ کو کسی بات کا علم بھی ہو پھر بھی دوسرے کی بات ہے دیھان سے سنے اسے اسیا لگے کہ آپ یہ بات پہلی بار سن رہیے ہیں ۔

ایسا کرنے سے ہوسکتا ہے آپ کے علم میں چند الفاظ کا اضافہ ہو جائے اور  دوسرا شخص بھی اپنی بات مکمل کر لیے اگر آپ بار بار اس کی بات کاٹ دیتے ہیں کہ مجھے پتہ ہےاس بات پہلے ہی تو اس سے دوسرے کے دل میں آپ کے لیے نفرت پیدا ہوگی جس سے آپ کی شخصیت پر منفی اثر پڑے گا

باڈی لینگویج پر نظر رکھیں

ایک اچھیCommunication skill کے لئے  جوسب سے اہم بات سمجھی جاتی ہے وہ ہے باڈی لینگویج۔ جب آپ کسی سے بات کر رہے ہوں تو ہمیشہ اپنی باڈی لینگویج پر نظر رکھیں اور سننے والے پر بھی دھیان رکھیں جس سے آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ سامنے والا آپ کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے وہ آپ کی بات صحیح سے سن رہا ہے یا نہیں باڈی لینگویج سے 80 فیصد یہ پتہ چل جاتا ہے کہ اس انسان سے کیسی بات کرنی چاہیے اور اب بھی جب بات کریں تواپنے سر کو ادھر اُدھر نہ گھومئیں سامنے کی طرف دیکھ کر بات کریں

پوائنٹ ٹو پوائنٹ بات کریں

کسی کے ساتھ ہی بات کرتے ہوئےیہ بات یاد راکھیں  کے جس چیزکے متعلق آپنے بات کرنی ہے اسی پرپوائنٹ ٹو پوائنٹ بات کریں ایسے کرنے سے آپ  کیلئے اور دوسرے کے لیے اسانی ہو گی۔ایسا کرنے سے آپ اپنیCommunication skill میں بہت زیادہ اضافہ کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ اپنے بچوں یا کسی ایسے انسان سے جو نہ سمجھ ہے آپ اس کے ساتھ دوسرے طریقے سے جس میں کوئی مثال دے کر یا اس کو اپنی بات سمجھانے کے لئے بات کو لمبا کر سکتے ہیں

    یہ بھی پڑھیں Z نام والے لوگ کیسے ہوتے ہیں

نتیجہ

اگر آپ اس آرٹیکل پر اچھی طرح عمل کرتے ہیں تو آپکو کسی بھی  جگہ پر کام کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی اس آرٹیکل کو اپنی زندگی پر اچھی طرح لاگو کرتے ہیں یقین مانے مستقبل میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں۔ اپنے آپ کو پہچاننے کی کوشش کریں آپ کے اندر جو خوبیاں ہیں ان کو پہنچانے کی کوشش کریں اور جو آپ کو لگتا ہے کیا آپ میں کسی چیزکی کمی ہے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں اور جتنا ہوسکے کتابوں کا مطالعہ کیا کریں۔

یہ آرٹیکل سے آپ کا کچھ فائدہ ہوا ہے تو اسکو ضرور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں مزید اچھی اچھی پوسٹ کے لیے اس ویب سائٹ کے دوسرے پوسٹ بھی ضرور پڑھیں۔ شکریہ

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *