عورت اور مرد کے بارے میں زبردست اقوال

Urdu  Quotes   About   Women

Urdu  Quotes   About   Women

 1

اپنی ماں اور بیوی دونوں کو بے پناہ عزت دو کیونکہ ایک تمہیں دنیا میں لائی اور دوسری ساری دنیا چھوڑ کر تمہارے پاس آئی

Quote 2

جہاں پر عورت کا شوہر موجود نہ ہووہاں عورت کا مرد بن کر جینا اس کی بہترین خوبی ہے

Quote 3

ذلت اور رسوائی کے بعد بھی اگر کسی کو محبت میں قائم دیکھا تو عورت کو دیکھا

Quote 4

مرد کی وفاکاپتہ عورت کی بیماری میں چلتا ہے کہ سکہ کھوٹا ہے یا کھرا اسی طرح عورت کی آزمائش مرد کی بے روزگاری کے وقت پتہ چلتی ہےکہ وہ کاغذی ہمسفر ہے یہ واقعی جیون ساتھی ہے

Quote 5

دو لوگوں کے ساتھ چاہ کر بھی نہیں جیا جا سکتاایک وہ عورت جو خیادار نہ ہواور ایک وہ مرد جو وفادار نہ

Quote 6

عورت اگر بسنا چاہے دو جھونپڑیوں میں بھی خوشی خوشی ہی لیتی ہے اورگر نہ بسنا چاہے تو محلوں کو بھی ٹھکرا دیتی ہے

Quote 7

بیوی اپنے شوہر سے اس وقت تک لڑتی ہے ضد کرتی ہےجب تک اسے اس سے پیار کی امید ہوتی ہے جب امید ختم ہو جاتی ہے تو وہ لڑنا اور ضد کرنا بند کر دیتی ہے

Quote 8

مرد چھوڑنے میں جلدی کرتا ہے پھر ساری زندگی پچھتاتا ہے پر عورت نہیں چھوڑتیلیکن جب وہ چھوڑ دیتی ہے تو زیادہ پچھتاتی نہیں

Quote 9

ہوا کی بیٹی خود تماشہ نہ بنےتو مجال ہے کے آدم کا بیٹا اس سے کھیلے اسکا تماشہ بنائے

Quote 10

عورت کی محبت کا کوئی ثانی نہیں مرد کی خوشی کیلئے اپنی خواہشات اور عادات بھی مرد کی پسند کے مطابق کرلیتی ہے

Quote 11

عورت کی عزت کرو کیونکہ قرآن نے خود عورت کو اپنی پسند ناپسند ظاہر کرنے کا پورا حق دیا ہے

Quote 12

مرد جب بھی گالی دیتا ہے عورت سے شروع ہوکر عورت پر ختم کرتا ہے اور وہ مرد ہی ہے جو سب کچھ برداشت کر لیتا ہے مگر عورت کی دی ہوئی ایک گالی اس سے برداشت نہیں ہوتی

Quote 13

جو لڑکیاں میکا بساتی ہیں وہ کبھی بھی اپنا گھر نہیں بتا سکتی

Quote 14

جب تک عورت پرواہ کرتی ہے اپنی جان کو روگ لگائے رکھتی ہے روتی ہے تڑپتی ہے سسکتی ہے لیکن جب پرواہ کرنا چھوڑ دیتی ہے توچاہے اسکے سامنے ناک رگڑو یا آگ میں کود جاؤں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا

Quote 15

ہمارا معاشرہ ایک عورت کو کوٹھا چلانے کی اجازت تو دیتا ہے مگر تانگہ چلانے کی نہیں

Quote 16

عورت جب بیٹی ہوتی ہے تو باپ کے لئے جنت کا دروازہ کھلواتی ہے بیوی بنتی ہے تو اپنے شوہر کا آدھا دین مکمل کرواتی ہے
اور جب ماں کے درجے پر فائز ہوتی ہے تو جنت اس کے قدموں تلے رکھ دی جاتی ہے

Quote 17

عورت میں کشش تب تک رہتی ہے جب تک وہ اقرار کے بندھن میں نہیں بندھتی اور مرد تب تک بیقرار رہتا ہےجب تک اس سے اقرار نہیں کہلوا لیتااقرار کے بعد عورت محبت میں گرفتار اور آدمی محبت سے آزاد ہو جاتا ہے

Quote 18

عورت رو سکتی ہے دلیلیں نہیں پیش کر سکتی اس کی سب سے بڑی دلیل اس کی آنکھ سے ڈھلکا ہوا آنسو ہے

Quote 19

عورت درد سہہ لیتی ہے مگر اپنی توہین نہیں آنسو اسکی تکلیف میں اتنے نہیں نکلتے جتنے اسے وہ الفاظ رولاتے ہیں جس میں اس کی توہین کی گئی ہو شاید اسی لیے لوگ عورت کو کمزور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ الفاظوں سے آسانی سے ٹوٹ جاتی ہے

  Quote 20

ہمارے معاشرے کے متلق خوبصورت اقوال    یہ بھی پڑھی

عورتیں بڑی سخت دماغ ہوتی ہیں یوں تو انہیں صنف نازک کہا جاتا ہے مگر جب واسطہ پڑے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان جیسی
صنف کرخت دنیا کے تختے پر اور کوئی نہیں

Quote 21

عورت کو مرد سے نہیں بلکہ عورت کو عورت سے تحفظ کی ضرورت ہے ایک عورت ہی دوسری عورت کی خوشیوں کی سب سے بڑی دشمن ہے

Quote 22

عورتوں کے معاملات میں میری وصیت حاصل کرلو عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنایہ ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہیں انہیں سیدھا کرنے کی کوشش میں توڑنا بیٹھنا صحیح البخاری3731

Quote 23

عورت کو کبھی کمزور نہ سمجھو مرد کی اونچی آواز عورت کو ڈرا دھمکا سکتی ہے لیکن عورت کی خاموشی مرد کی بنیادوں کو ہلا سکتی ہے

Quote 24

عورت کے کردار کی مرد کو کتنی فکر ہوتی ہے اتنی فکر اگر وہ اپنے کردار کی کرے تو کتنی عورتیں بدکردار کہلانے سے بچ جائیں

Quote 25

عورت کا گھر بنتا تو نصیب سے ہے مگر بستہ صرفاس کی برداشت سے ہے

Quote 26

عورت کی طاقت اسکے جذبات میں ہوتی ہے طوائف جسم تو دے دیتی ہے مگر کبھی اپنے جذبات تک کسی مرد کو پہنچنے نہیں دیتی
جبکہ عام عورت جب محبت کرتی ہے تو سب سے پہلے اپنے جذبات دیتی ہے وہ جسم دے یا نہ دے مگر اسکے آنسو اسکی خوشی اسکی

Quote 27
دوسری عورتوں سے جلن اور بد دعائیں اسی انسان سے منسوب ہوتی ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے

Quote 28

عورت کبھی نہیں بتائیگی کہ وہ تمہارے بغیر مر جائے گی تمہارے سواکچھ نہیں چاہیے عورت ساری عمر پہیلیوں میں ہی بات کرتی آئی ہے

Quote 29

ایک لڑکی جب رخصت ہوتی ہے تو صرف اپنا گھر نہیں چھوڑ رہی ہوتی بلکہ گھر کے ساتھ اپنا بچپن اپنے نازنخرے اپنی انا اپنا

آپ چھوڑ رہی ہوتی ہے

Quote 30

بیٹیوں کا درد سمجھنا بڑا مشکل ہے ان کے لیے تو اسی گھر میں جگہ نہیں رہتی جہاں وہ پیدا ہوتی ہے

Quote 31

شادی ناکام کسی بھی وجہ سے ہو کامیاباکثر عورت کی وجہ سے ہوتی ہے

Quote 32

وہ گھر جلد ٹوٹ جاتے ہیں جہاں بہو سے زیادہ ہمیت شادی شدہ بیٹی کو دی جاتی ہے ہر ایک کو اس کا مقام دیں جو اس کا حق ہے

Quote 33

مرد کہتا ہے کہ اکیلی عورت محفوظ نہیں ہوتی لیکنیہ نہیں بتاتا کس وجہ سے؟

Quote 34

لڑائی جھگڑے کے بعد عورت کی خاموشی کا مطلب مرد اس کے دل سے اتر گیا ہے اور مرد خوش ہوتا ہے کہ عورت دب گئیاور اس کی جیت ہو گی جبکہ یہ اسکی ہار ہےکیونکہ وہ عورت کو ہار گیا ہے

Quote 35

ایک بری عورت بے شمار مردوں کو گمراہ کر سکتی ہے لیکن بے شمار مرد ایک نیک عورت کو گمراہ نہیں کر سکتے

یہ بھی پڑھیں حضرت علی کے مشہور 50 اقوال جو آپکی زندگی بدل دیں

Quote 36

عورتیں تو بہت ہیں مگر جس عورت سے اس کارب اورشوہر راضی ہو ایسی عورت خوش نصیب اور کامیاب ہے

Quote 37

ہم ننگے سر گھومنے والی بیٹی کو تو شرمندگی کا سبب سمجھتے ہیں مگر اس لڑکی کو دیکھنے والے بیٹے کو کچھ نہیں کہتے

Quote 38

سیانے کہتے ہیں

اگر بیٹیاں نہیں ہوتی تو ماں باپ کے جنازے سناٹوں میں اٹھتے

Quote 39

ہر مرد کے اندر یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ عورت کو اسکی پٹری سے اتارے اور اپنے راستے پر لے کر چلے

Quote 40

عورت کو اللہ نے تیسری آنکھ بھی دی ہے جس سے وہ مرد کے اس انداز کو پہچانتی ہے جس انداز سے وہ اسے دیکھتا ہے

Quote 41

بیٹی کوئی پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن بستر پرسارے مرد عورت چاہتے ہیں

Quote 42

عورت کے محرم رشتے اگر اسے پیار اور عزت دیں تووہ کبھی غیر محرم کی محبت میں گمراہ نہیں ہوتی

Quote 43

اللہ کو سخت ناپسند ہے اولاد کو گالی دینا حصوصا بیٹی کو

Quote 44

مرد کے لیے عورت بڑی عجیب چیز ہے مل جائے تو نظر نہیں آتی نہ ملے تو اس کے سوا کچھ نظر نہیں آتا

Quote 45
عورت اگر ناقص العقل ہوتی تو اس کی گود کبھیپہلی درسگاہ نہ کہلاتی

Quote 46

عورت تب برباد ہونا شروع ہوتی ہے جب اس کے حسن کی تعریف ایک غیر مرد کر رہا ہوتا ہے

Quote 47

مرد کا خوش مزاج رویہ عورت کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیتا

Quote 48

سر پر دوپٹہ رکھنے سے عورت اللہ کے سائے میں رہتی ہے

Quote 49

دنیا کی کسی بھی کتاب میں عورت کے نام سے کوئی چیپٹر موجود نہیں لیکن قرآن مجید وہ واحد آسمانی کتاب ہے جس میں عورتوں کے نام النساء کی ایک مکمل سورہ موجود ہے

Quote 50

عورت پر حیا کی چادر ایسے جچتی ہے جیسے قرآن پاک پر غلاف

Quote 51

محبت میں عورت سے کوئی جیتا نہیں ہے اور نفرت میںعورت کو کوئی ہرا نہیں سکا

Quote 52

عورت کو بس پیار والی زبان سمجھ آتی ہے پیار محبت عزت اور نرمی سے بول کر تو دیکھووہ اپنا سب کچھ قربان کر دے گی

Quote 53

میری خواہش ہے کہ عورتوں کے خواب کبھی بھیمردوں کے محتاج نہ ہوں

Quote 54

عورت کی بد صورتی یہی ہے کہ اس کی خوبصورتی ہر کوئی دیکھے

Quote 55

عورت کو ایک لمحے کے لیے بھی محبت کا احساس ملےتو وہ اسی لمحے میں قید ہو جاتی ہے

Quote 56

برداشت کرنا عورت کی فطرت ہے اگر عورت برداشتنہ کر ے تو بہت کم گھر آباد ہوں

Quote 57

لحاظ اور اجنبی عورت کی عزت دو ایسی چیزیں ہیں جو دنیا کی کوئیڈگری ہمیں نہیں سکھا سکتی سوائے گھر کی تربیت کے

Quote 58

مرد نے عورت کے ساتھ ابھی تک سو نہیں سیکھا ہے جاگنا نہیں اس لیے مرد اور عورت کا رشتہ الجھن کا شکار رہتا ہےمرد ضد پر آجائے تو عورت کی زندگی تباہ کردیتا ہے لیکن عورت ضد پر آجائے تو نسلوں کی نسلیں تباہ کر سکتی ہے

Quote 59

گناہ کا اصل مرکز عورت کا جسم نہیں مرد کا دماغ ہے

Quote 60

مردانگی کی بہترین سطح یہ ہے کہ مرد کی وجہ سے عورت کی آنکھ میں آنسو نہ آئے

Quote 61

عورت خود ایک بہت بڑی طاقت ہے اتنی بڑ ی کے مرد پیدا کر سکتی ہے

Quote 62

عورت کے بدن سے پیدا ہوکر عورت کو کم تر اور حقیر سمجھنےکوئی جواز مجھے تو سمجھ میں نہیں آتا؟

Quote 63

یہ سچ ہے کہ عورت میں درد سہنے کی سکت ہے مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ وہ درد دیئے جانے کی مستحق بھی ہے

Quote 64

میں تعلیم یافتہ ذہین عورتوں سے نفرت کرتا ہوں کمبخت بلا کی جھوٹی ہوتی ہیں

ہ بھی پڑھیں کہ Z نام والے لوگ کیسے ہوتے ہیں

گفتگو کا ایسا طریقہ جو ہر کسی کا دیوانہ بنا دے

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *