جانئے آپکی پیدائیش کامہینہ آپ کے بارے میں کیا کہتا ہے

کہتے ہیں اللہ سے جب بھی دعا مانگو مقدر کی مانگو عقل کی نہیں کیونکہ

                ہم نے بہت سے عقل والوں کو مقدر والوں کے درپے  دیکھا ہے         

What Does Your Birth Month Say About Your Personality. 

What Does Your Birth Month Say About Your Personality

عام طور پر کہا جاتا ہےکہ ستارے آپ کی شخصیت کا حال بتاتے ہیں اور کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ستارے آپکی زندگی کے دور تک نشان دہی کرتے ہیں

لیکن کیونکہ مستقبل کا حال سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا لہذا اس بارے میں ہر انسان کی اپنی اپنی رائے ہے۔سیدھی سی بات ہے کہ ہمارا بس نہ کسی کے اوپر ہوا اور نہ ہو سکتا ہے ماہرین کے مطابق آپ جس مہینے میں پیدا ہوئے ہیں وہ مہینہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے

آپ کے رہن سہن اور آپ کے مزاج کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے جس طرح آپ کے ستارہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اسی طرح پیدائش کا مہینہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے یہ باتیں بہت سارے لوگوں کا رہن سہن دیکھ کر انداز لکہی جاتی ہیں

ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا اگر ان باتوں میں سےآپ میں کوئی کمی نظر آتی ہے تو اسے دور کرنے کی کوشش کیجئے

جنوری

وہ افراد جو جنوری میں پیدا ہوئے یہ لوگ بہت زیادہ خاموش رہنے والے ہوتے ہیں زیادہ تر وہ کام کرجاتے ہیں جن کی ان سے امید نہیں ہوتی خاموش رہنا ان کو اچھا لگتا ہے لیکن یہ بخوبی جانتے ہیں کہ دوسروں کو کیسے خوش رکھنا ہے یہ لوگ بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں

اس لیے زیادہ کاموں میں کامیاب رہتے ہیں ان لوگوں کو کوئی بھی کام سیکھنا یاسکھانا اچھا لگتا ہے یہ لوگ اپنا ہر کام خود کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان لوگوں کو اپنے والدین سے بہت زیادہ پیار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کے اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد بہت زیادہ لاڈلے ہوتے ہیں

فروری

فروری میں پیدا ہونے والے لوگ بہت ہی جلدی کسی کام سے تنگ آجاتے ہیں یہ لوگ ہمیشہ اپنی زندگی میں بدلاؤ چاہتے ہیں یہ لوگ کسی بھی بات کا کھل کا اظہار کرنے والے ہوتے ہیں یہ لوگ پیار کرنے والے اورایماندارہوتے ہیں ذہنی طور پر یہ لوگ بہت زیادہ چلاک ہوتے ہیں.

اس لئے کسی بھی پریشانی کا بڑی بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں یہ لوگ بہت زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں ان لوگوں کے دوست بہت زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کو دوست بنانا چاہتا ہے

مارچ

مارچ میں پیدا ہونے والے لوگ  بہت زیادہ شرمیلے ہوتے ہیں یہ لوگ بہت زیادہ بھروسے مند ہوتے ہیں بہت سی باتیں اپنے دل میں ہی رکھتے ہیں پیسے کے معاملے میں بہت زیادہ دل والے ہوتے ہیں

لیکن فضول خرچی نہیں کرتے اگر ایک بار کوئی ان کا دل توڑ دے تو دوسری بار اس پر یقین بہت مشکل کرتے ہیں ان کے لئے پہلے جیسا مقام اپنے دل میں دینا مشکل ہو جاتا ہے یہ لوگ بہت  نازک ہوتے ہے ان لوگوں سے بات احتیاط اور نرم مزاج سے کرنی چاہے

اپریل

اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ ذہنی طور پر بہت اکٹیو ہوتے ہیں ان لوگوں کو ہر کام میں بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں کیونکہ زیادہ تر کاموں میں سوچے سمجھے بغیر ہی ہاتھ ڈال دیتے ہیں یہ لوگ کسی کام سے نہیں ڈرتے ہیں بہادری کے ساتھ کسی بھی  کام کو لیڈ کرنے والے ہوتے ہیں

مئی

مئی پیدا ہونے والے افراد بہت زیادہ کام کرنے والے اور مضبوط ہوتے ہیں یہ لوگ کسی بھی بات پرثابت قدم رہتے ہیں یہ لوگ بہت جلدی کسی ناراض ہو جاتے ہیں ان کے اندر دوسروں کےلئے بہت زیادہ احساس ہوتا ہے اور ان کی یہی بات دوسروں کو اچھی لگتی ہے یہ لوگ خوابی دنیا میں رہتے ہیں یہ لوگ اپنے مستقبل کی بہت پلاینگ کرکے رکھتے ہیں ان لوگوں کو دوست بنانا اچھا لگتا ہے اور اپنی بہت سی باتیں ان کے ساتھ شئیر بھی کرتے ہیں

جون

جون میں پیدا ہونے والے لوگ بہت زیادہ نرم مزاج اور زہین ہوتے ہیں وہ کسی بھیکام کو سو فیصد ٹیھک کرنا چاہتے ہیں وہ اس کے لیے محنت بھی بہت کرتے ہیں

یہ لوگ کوئی  فیصلہ اس وقت تک نہیں کرتے جب تک انہیں یقین نہ جائے کہ یہ فیصلہ ان کے حق میں ٹھیک ہوگا یا نہیں یہ دوسرے لوگوں کے دلوں میں بڑی جلدی جگہ بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے  دوسرے لوگ بھی ان سے پیار کرتے ہیں

جولائی

جولائی میں پیدا ہونے والے لوگ مزاح اور مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت زیادہ باتیں دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرتے ہیں اس لئے ان کو سمجھنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے.

یہ زیادہ لوگوں سے رشتہ نہیں بناتے ہیں اور جب   کیسی کے ساتھ دل لگالیتے ہیں تو ساری زندگی ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ رشتہ میں نبھاتے ہیں

اگیست

اگست میں پیدا ہونے والے لوگ نڈر اور بہادر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ شرارتی  قسم کے ہوتے ہیں ان لوگوں میں اپنوں کے لئے احساس بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کسی بھی بات کا دکھاوا نہیں کرتے ہیں یہ لوگ اپنے کام میں دل لگا کر محنت کرنے والے ہوتے ہیں ان لوگوں میں شرارتی پن کی وجہ سے جو ان کے اندر دوسروں کے ایک احساس ہوتا ہے دوسرے لوگ اس کو سمجھ نہیں پاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ ان کی عزت کرتے ہیں

ستمبر

ستمبر میں پیدا ہونے والے لوگ بہت سلیقا پسند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان کی طرف متوجہ بھی ہوتے ہیں ان لوگوں کو صفائی بہت زیادہ پسند ہوتی ہیں یہ اپنے ہر کام کو پرفیکٹ کرنا چاہتے ہیں.

جس کی وجہ سے ان کو کئی لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے یہ لوگ کسی کام کو ہوتا ہوا دیکھ کر اس پر نقطہ چینی کرتے  ہیں یہ لوگ اپنے ماضی کی یادوں میں بھی کھوئے رہتے ہیں

اکتوبر

اکتوبر میں پیدا ہونے والے لوگ بہت زیادہ باتیں کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو نئی چیزیں سیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے یہ لوگ اپنی لائف کو انجواۓ کرنا چاہتے ہیں یہ لوگ دوسروں کو بہت زیادہ پیار کرنے والے ہوتے ہیں .

لیکن یہ دوسروں کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں ان لوگوں کاماننا ہوتا ہے کہ  یہ جو کرتے ہیں وہی سہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں

نومبر

نومبر میں پیدا ہونے والے افراد کے پاس بہت زیادہ ایڈیا ہوتے ہیں یہ ہر کام دوسروں سے الگ کرنا چاہتے ہیں یہ لوگ بہت زیادہ سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں لیکن اپنی کسی بھی بات کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرتے یہ لوگ اپنی فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہوتے ہیں

دسمبر

دسمبر سال کا آخری مہینہ اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ آزاد  خیال ہوتے ہیں ان لوگوں کوکسی کے حکم پر عمل کرنا پسند نہیں ہوتا ہے۔ یہ لوگ کوئی بھی کام کو اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں لیکن ہر کام میں کسی کی مدد بھی چاہتے ہیں.

یہ لوگ بہت لوگوں کو جاننے والے ہوتے ہیں لیکن صرف اپنے پسند کے لوگوں سے ہی زیادہ میل جول رکھتے ہیں

یہ لوگ بھروسے اور اعتماد کے قابل ہوتے ہیں دوسروں کی کوئی بات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے ہیں یہ لوگ شوشلزم بھی پسند کرتے ہیں ہر وقت دوسروں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں.

لیکن سنتے اپنے من کی ہی ہیں ان لوگوں کو غصہ بہت جلد آ جاتا ہے ان کا مزاج بھی سخت ہوتا ہے لیکن دل کے نرم ہوتے ہیں

امید کرتاہوں کے آرٹیکل آپکو پسند آیا ہوگا اسکو اپنے دوستوں کے ساتھ اٹس ایپ اور فیسبک پر ضرورشئیرکرے اپنا اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بہت ساراخیال رکھیں اللہ حافظ

What Does Your Birth Month Say About Your Personality

یہ بھی پڑھیں کہ Z نام والے لوگ کیسے ہوتے ہیں

گفتگو کا ایسا طریقہ جو ہر کسی کا دیوانہ بنا دے

 

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *